spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کیساتھ تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ،افغان وزیر خارجہ

افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر متقی نے پاکستان کیساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کر دیا۔

امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور امریکا کے درمیان مسائل، علاقائی صورتحال اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر متقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام مسائل کو بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک کے طور پر خطے میں استحکام چاہتا ہے۔ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں