امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات بدستور جاری ہیں، جے ڈی وینس کا بڑا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی نوعیت کے مذاکرات بدستور جاری ہیں اور یہ بات چیت پہلے سے جاری سفارتی عمل کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ...
آبنائے ہرمز ہماری طاقت ہے، میزائل اور یورینیم پر سمجھوتا نہیں ہو گا، ایران کا دوٹوک مؤقف
تہران:
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی سب سے بڑی تزویراتی طاقت ہے اور تہران کسی بھی صورت اس پر اپنی خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا۔
سرکاری میڈیا سے گفتگو میں...
ومبلڈن: سرینا ولیمز کی واپسی ناکام، اسٹین واورنکا بھی شکست کے بعد باہر
ٹینس کی عظیم امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے چار سال بعد ومبلڈن میں سنگلز مقابلوں میں شاندار واپسی کی تاہم ان کا کم بیک فتح میں تبدیل نہ ہو سکا۔
44 سالہ سرینا کو آسٹریلیا کی 20 سالہ مایا جوائنٹ نے سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 3-6 سے...
راولپنڈی: قوت سماعت و گویائی سے محروم 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ قوت سماعت و گویائی سے محروم لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل...
چترال لوئر میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں نقصان
لوئر چترال کے علاقے بروز اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے متعدد علاقے سیلابی صورتحال کی زد میں آ گئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بروز، سینکلوم، بروز گول، گولدہ اور دومون میں کئی مکانات کو نقصان...

