ایران پر حالیہ حملوں اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد جامعہ کراچی میں آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے آج تمام تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، تاہم منسوخ شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق آج جامعہ کراچی میں تمام کلاسز بند رہیں گی اور تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی۔
دوسری جانب انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اپنے بیان میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں میں شہریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔


