spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو: کے آئی یو کے شعبہ جیولوجی کے طلبہ نے بلتستان میں جیولوجیکل فیلڈ وزٹ کے دوران عملی تربیت حاصل کی

سکردو.

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ جیولوجی اینڈ ماؤنٹین ہیزرڈز کے طلبہ وطالبات نے بلتستان میں جیولوجیکل فیلڈ وزٹ کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یوکے مطابق یہ فیلڈ وزٹ شعبہ شعبہ جیولوجی اینڈ ماؤنٹین ہیزرڈز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید قرشی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

جس کا مقصد کلاس روم کی تھیوری کوعملی طور پر سرانجام دینا تھااور پاکستان کے جیولوجیکل طور پر سب سے متحرک علاقوں میں سے ایک میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔دورے کے دوران طلباء کو مختلف اقسام کی چٹانوں کا قریب سے معائنہ کرنے، سٹرکچرل فیچرز کا مطالعہ کرنے اور علاقے کی جیولوجیکل تاریخ کے شواہد دیکھنے کا موقع ملا۔ شعبہ کے ماہرین کی رہنمائی میں طلباء نے چٹانوں کی شناخت، سٹرکچرل جیولوجی اور ماؤنٹین ہیزرڈز کی تشخیص میں عملی تجربہ حاصل کیا۔فیلڈ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر

جاوید قرشی نے جیولوجیکل تعلیم میں فیلڈ ورک کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈ ورک جیولوجی کا لازمی حصہ ہے۔ یہ وزٹ طلباء کو تھیوریکل علم کو حقیقی دنیا میں اطلاق کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس دورے میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور تخفیفی حکمت عملیوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی۔ جس سے طلباء کو ہیزرڈ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے علم سے آراستہ کیا گیا۔یا درہے کہ کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی واضح احکامات ہیں کہ طلباء کو تھیوری کے ساتھ عملی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کی جائیں تاکہ طلباء کو بہترانداز میں سیکھنے اور سمجھنے کا موقع مل سکے۔

اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ جیولوجی اینڈ ماؤنٹین ہیزرڈز باقاعدگی سے ایسی فیلڈ سرگرمیاں منعقد کرتا ہے تاکہ طلباء کی سیکھنے کے بے شمار مواقع میسر آسکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں