spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کا 500 طلبا کو قومی جامعات میں داخلہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے پہلے مرحلے میں 500 بنگلا دیشی طلبا کو قومی جامعات میں داخلہ دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں اہم معاہدہ طے پا گیا۔ جس کے تحت پہلے مرحلے میں 500 بنگلا دیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق ان 500 بنگلا دیشی طلبا کو پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے جائیں گے۔ جہاں وہ اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ طلبا کو انڈر گریجویشن پروگرامز میں فُلی فنڈڈ داخلے فراہم کیے جائیں گے۔

ایچ ای سی ذرائع کے مطابق داخلوں کے لیے بنگلا دیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹس میں شرکت کی۔ یہ انٹری ٹیسٹس ایچ ای سی کے زیرِ اہتمام چٹا گانگ، ڈھاکا اور راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس اسکالرشپ پروگرام کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹس کے موقع پر بنگلا دیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلیمی معاہدہ تعلیمی تعاون اور نوجوانوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں