اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال فیفا ورلڈ کپ کے باعث خبروں کی زینت بن چکے ہیں، مگر ابھی بھی ان کی 7 باتوں سے مداح ناواقف ہیں۔
لامین یمال کم عمری میں ہی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔ ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں یہ ہیں۔
وہ کس مذہب کو مانتے ہیں:
لامین یامال اسپین میں پیدا ہوئے، ان کے والد مراکش جبکہ والدہ ایکویٹوریل گنی سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ مسلمان ہیں اور اپنی شناخت پر فخر کرتے ہیں۔
ان کے نام کا کیا مطلب ہے:
ان کا نام دو لوگوں، ’لامین‘ اور ’یمال‘، پر رکھا گیا ہے۔ جنہوں نے ان کی پیدائش سے قبل ان کے والدین کی مالی مدد کی تھی۔
میسی سے ان کا کیا تعلق ہے:
لامین یمال اس وقت بھی خبروں میں آئے تھے جب 2007 میں ایک خیراتی فوٹو شوٹ کے دوران لیونل میسی نے بطور نومولود انہیں نہلایا تھا۔ برسوں بعد وہی یمال، عالمی فٹبال میں میسی کے مدمقابل نظر آئے۔
وہ کس عمر میں سینئر ٹیم کا حصہ بنے:
بارسلونا نے یامال کو صرف 15 سال کی عمر میں سینئر ٹیم میں موقع دیا، جس کے بعد وہ کلب کی تاریخ کے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔
’304‘ کا آخر کیا مطلب ہے:
ان کے مشہور ’304‘ اسٹائل میں جشن کا تعلق ان کے آبائی علاقے روکافونڈا کے پوسٹل کوڈ کے آخری تین ہندسوں سے ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے علاقے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
وہ سب سے زیادہ کس سے مانوس ہے؟
لامین اکثر اپنے چھوٹے بھائی کینے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، جو مداحوں میں بھی خاصے مقبول ہیں۔ میچ کے بعد بھی یمال اپنے ننھے بھائی کے ساتھ میدان میں جشن مناتے نظر آئے۔


