spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

الشفاء آئی اسپتال میں نومولود کی آنکھ سے 285 گرام رسولی کامیابی سے نکال دی گئی

الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں نے تین روزہ نومولود کی آنکھ سے 285 گرام وزنی پیدائشی رسولی کامیابی سے نکال دی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ پیچیدہ سرجری تقریباً تین گھنٹے جاری رہی، جس کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے نہایت مہارت سے رسولی کو نکال کر بچے کی جان بچا لی۔ معالجین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا دستاویزی کیس ہے جس میں اتنی کم عمر نومولود میں اتنی بڑی رسولی کا کامیاب علاج کیا گیا۔

ڈاکٹر طیب افغانی کے مطابق بچے کی مکمل صحت یابی کے بعد اسے مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی جس کے بعد وہ نارمل زندگی گزار سکے گا۔

ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ نومولود بچوں کی آنکھ میں کسی بھی غیر معمولی سوجن یا تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں