لاہور:
صوبہ پنجاب میں 96 لاکھ بچے آؤٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں کتنے بچے آؤٹ آف اسکول ہیں؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپوزیشن رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023ء کے مطابق 5 سے 16سال کی عمر کے 96 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان کی 45 میں سے پنجاب کی 30 تحصیلوں میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول میں لانے کے لیے سرگرم ہے، اسکول انرولمنٹ مہم سمیت دیگر انشی ایٹوز شروع کردیے گئے ہیں۔


