spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن اسپین ارجنٹینا سے پہلی پوزیشن چھین کر ایک درجہ ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگیارنر اپ میسی کی ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، برازیل اور مراکش کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال 2 درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلی گئی،میکسیکو ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی۔

فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ناروے کی ٹیم نے لمبی چھلانگ لگائی ، 12 درجے ترقی پا کر 19ویں نمبر پر آگئی۔

واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں