فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں فتح کے بعد اسپین کے سپر اسٹار لامین یمال ٹرمپ کے ساتھ مصافحے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران اسپین کے 19 سالہ فٹبالر لامین یامال اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یمال نے ابتداء میں ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تاہم پھر صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھال لیا۔
وائرل ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یمال نے ہاتھ بڑھایا اور پھر پیچھے کرکے چند لمحوں کے لیے ٹرمپ کو انتظار کروایا پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر اعتماد سے مصافحہ کیا۔
ناظرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ٹرمپ کے معروف ’پاور گرپ‘ کے باوجود یمال اپنی جگہ پر پُرسکون اور ثابت قدم رہے۔
تاہم یمال نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا انجانے میں ہوا، اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ لامین یمال متعدد مواقعوں پر برملا فلسطین کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ امریکی صدر اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔


