spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کے ٹو ایئر ویز طیارہ حادثہ: بلیک باکس اور انجنز کی تلاش کیلئے غیر ملکی ماہرین سے مدد پر غور

کراچی: 

کراچی: کے ٹو ایئر ویز طیارہ حادثے کی تحقیقات بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن کی جانب سے جاری ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے اورماڑہ کے مقام پر فضائی حدود سے سمندر کا معائنہ کیا اور اس بات کا جائزہ لیا کہ شارجہ سے واپس آتے وقت طیارہ کس طرح بلندی سے سمندر میں گرا۔

ذرائع کے مطابق بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن نے طیارے کا ریکارڈ چیک کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے، جبکہ گہرے سمندر میں طیارے کے انجنز، بلیک باکس اور عملے کی تلاش کیلئے بیرون ملک ماہر کمپنیوں سے مدد لینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والی کے ٹو ایئر ویز کی پرواز اورماڑہ کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگئی تھی، جس میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں