spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیفا ورلڈکپ: فتح کے بعد لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن وائرل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین کی فتح کے بعد نوجوان سپر اسٹار لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن وائرل ہوگیا۔

اسپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تو جشن کے دوران سب میچ کے بعد یمال اپنی والدہ شیلا ایبانا، گرل فرینڈ انیس گارشیا اور ننھے بھائی کے ساتھ میدان میں جشن مناتے نظر آئے جن کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

پورے ٹورنامنٹ میں کینے اپنے معصوم انداز، خوشی کے جذبات اور بڑے بھائی کی حوصلہ افزائی کے باعث شائقین کے دل جیتتے رہے۔

دوسری جانب یمال بھی ہر میچ کے بعد اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اپنے بھائی کو تلاش کرتے دکھائی دیے۔

ان جذباتی لمحات نے اسپین کی تاریخی کامیابی کو مزید یادگار بنا دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں