spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کوریئر کمپنی کے ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، بائیک رائیڈر زخمی، مسافر جاں بحق

کراچی: 

کوریئر کمپنی کے ٹرک کی ٹکر سے آن لائن بک کروائی گئی موٹر سائیکل کا رائیڈر زخمی جب کہ مسافر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی بلال چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق نوجوان کی شناخت 24 سالہ عبدالاحد ولد سرفراز اور زخمی کی شناخت جمیل ولد شفیق کے نام سے کی گئی ۔

متوفی نوجوان کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی تھا جبکہ زخمی شخص آن لائن بائیک رائیڈر ہے ۔

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان آن لائن بائیک بک کرواکر جا رہا تھا کہ کورنگی بلال چورنگی کے قریب نجی کوریئر کمپنی کے ٹرک نے انہیں ٹکر ماردی، جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار نوجوان جاں بحق اور اس کا رائیڈر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوریئر کمپنی کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا، تاہم پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں