spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 خارجی ہلاک

انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کامیاب کارروائی کر کے 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور لوکل پولیس کا ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی۔

جوانوں کی جانب سے جوابی کارروائی اور مؤثر آپریشن کیا گیا جس میں 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرار دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

 فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 5 خارجی ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلاشنکوفیں، 10 میگزین، 5 بنڈولیئر، 2 ہینڈ گرینیڈز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر SWAT ٹیم اور لوکل پولیس کے جوانوں کو شاباش، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی جبکہ دہشت گردوں کو ان کے محفوظ ٹھکانوں تک تعاقب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ریاستی رٹ کے استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سی ٹی ڈی اور خیبرپختونخوا پولیس پوری قوت، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں