spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے، حکومت نے آئل کمپنیز کے خدشات دور کردیے

اسلام آباد: 

نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے پیٹرول کی قلت سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر اس کا ازالہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک و ممبران این سی ایم سی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، ممبر کسٹمز ایف بی آر، اوگرا اور متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، طلب پوری کرنے کے لیے اسٹاک کافی ہے۔

او سی اے سی (آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل) کے نمائندوں کی جانب سے سپلائی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر ازالہ کر دیا گیا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ جولائی کے پہلے 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافے سے سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے، اوگرا کے تجزیے میں ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر ذخیرہ اندوزی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی۔

این سی ایم سی نے اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی روکنے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

این سی ایم سی نے تمام متعلقہ اداروں کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں