فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد ایک انگلش مداح کی منفرد پیشگوئی ناکام ہوگئی جس نے اپنی ٹیم کو پہلے ہی عالمی چیمپئن قرار دیتے ہوئے مستقل ٹیٹو بنوا لیا تھا۔
برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شان کیرنگٹن نے راؤنڈ آف 32 میں ڈی آر کانگو کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد اپنے جسم پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ England World Cup Winner 2026 کا ٹیٹو بنوایا تھا۔
جیسے جیسے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتا گیا، ان کی پیشگوئی درست ہوتی دکھائی دینے لگی، تاہم سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کا عالمی کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔


