spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

محسن نقوی کی بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز آمد، پی آئی اے کیلیے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفت

واشنگٹن: 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن  میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں پی آئی اے کے لی 16 نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی، اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔

ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور ملاقات میں بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں