spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خیبر پختونخوا پولیس نے حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر دی

پشاور: 

دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر دی۔

دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے 27 اضلاع کو جدید ڈرون فراہم کر دیے۔

تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس جدید ڈرونز خفیہ آپریشنز، ہنگامی حالات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بارودی مواد سے حملے کرنے کے حامل ہوں گے۔

نئی ٹیکنالوجی والے ڈرونز میں ملٹی سسٹم سنسرز اور اے آئی کے فیچرز بھی شامل ہیں۔

شدت پسندوں کے خلاف یہ ٹیکنالوجی حساس اضلاع پشاور، لوئر دیر، سوات، ہنگو، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کو فراہم کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں