spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کی جہاز سازی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات  کے تحت پاکستان کی جہاز سازی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔

کراچی شپ یارڈ کو کمرشل جہاز سازی میں مرکزی کردار سونپ دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے کمرشل جہاز تیار کرے گا۔

قومی شپ یارڈ کی جدید کاری، کمرشل جہاز سازی اور مرمت کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ بین الاقوامی شپ یارڈز کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور عالمی آرڈرز لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

بحری شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات میں این ایل سی سمیت دیگر ادارے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملکی جہاز سازی کے آرڈرز قومی شپ یارڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےاس طرح غیر ملکی شپ یارڈز پر انحصار کم ہونے سے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی۔

قومی شپ یارڈ کی بحالی سے انجینئرز اور ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اس حوالے سے ملک بھر میں ’ہاربر کرافٹس‘ کے معیار کو یکساں بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان علاقائی ’شپ بلڈنگ ہب‘ بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بحری اصلاحات پاکستان کی معیشت اور بلیو اکانومی کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گی۔

حکومت جہاز سازی صنعت کو قومی معاشی ترقی کا اہم ستون بنانے کے لیے پرعزم ہے شپ بلڈنگ سیکٹر کو قومی معاشی ترقی کا نیا انجن بنایا جائے گا جہاز سازی صنعت کی بحالی پاکستان کی *بلیو اکانومی* کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں