spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے تاہم تازہ کاروباری صورتحال میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مربان کروڈ کی قیمت میں بھی تقریباً ڈھائی فیصد کمی ہوئی جس کے بعد یہ 78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 85 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا جبکہ مربان کروڈ کی قیمت 79.4 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی سطح پر قدرتی گیس کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر درآمدی بل اور مقامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے تاہم اس کا حتمی اثر عالمی رجحانات، شرح تبادلہ اور حکومتی فیصلوں پر منحصر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں