spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان چین فارماسیوٹیکل و ہیلتھ کیئر شعبے میں صنعتی تعاون کی نئی جہت

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں صحت اور فارما شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تحت وفاقی وزارتِ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے 2 روزہ پاک چین فارماسیوٹیکل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پاک چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس 17 اور 18 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس کا مقصد فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بائیوٹیکنالوجی میں پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کا فروغ ہے۔

کانفرنس کے دوران بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں، رابطہ سازی اور سرمایہ کاری سے متعلق خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی پیداوار، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ اور تحقیقی تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کانفرنس پاکستان کے ہیلتھ کیئر نظام کی جدیدکاری اور فارماسیوٹیکل صنعت کی مسابقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقدہ یہ کانفرنس پاک چین شراکت داری، صنعتی تعاون اور نئی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں