spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سیاحوں کیلیے جدید فضائی دروازہ بنانے کا منصوبہ شروع

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سیاحوں کے لیے جدید فضائی دروازہ بنانے کے لیے توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Textiles& Nonwovens

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منصوبے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ مسافروں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں  تعمیراتی کام ابتدائی مراحل میں ہے اور منصوبے کی لائن مارکنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان پی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت ٹرمینل عمارت کا رقبہ 21 ہزار مربع فٹ سے بڑھا کر 39 ہزار مربع فٹ کیا جائے گا۔ روانگی لاؤنج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 مسافروں تک کی جائے گی، جبکہ آرائیول لاؤنج کی گنجائش 80 سے بڑھا کر 200 مسافروں تک کر دی جائے گی۔ منصوبے میں روانگی اور آمد کے لاؤنجز کے اندر ایگزیکٹو لاؤنج بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع پر کام شروع کر دیا۔ منصوبے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کا فروغ اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔
✈️
39 ہزار فٹ
ٹرمینل کا نیا رقبہ
👨‍👩‍👦‍👦
900 مسافر
روانگی لاؤنج کی گنجائش
💺
200 مسافر
آرائیول لاؤنج کی گنجائش
🧳
10 کاؤنٹرز
چیک ان کاؤنٹرز کی تعداد
🚗
600 گاڑیاں
پارکنگ ایریا کی گنجائش
📦
کارگو بلاک
جدید آپریشنل صلاحیت میں اضافہ
🏔️
سیاحت کا فروغ
گلگت بلتستان کا معاشی عروج
🛠️
لائن مارکنگ
تعمیراتی کام کا آغاز

منصوبے کے تحت چیک اِن اور بریفنگ کاؤنٹرز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کی جائے گی، جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش بھی 200 سے بڑھا کر 600 کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک جدید کارگو آفس بلاک بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں اور دیگر مسافروں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیوں اور فضائی رابطوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں