spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اٹلی کے یانک سنر نے زویریو کو شکست دے کر دوسری بار ومبلڈن ٹینس ٹرافی اپنے نام کر لی

فائنل میں عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ یانک سنر کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو سے ہوا جہاں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

سنسنی خیز میچ میں اطالوی کھلاڑی نے زویریو کو 6-7، 7-6، 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹرافی کا کامیاب دفاع کیا۔

تقریباً پونے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں زویریو نے ابتدا میں برتری حاصل کرتے ہوئے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر اپنے نام کیا تاہم سنر نے ہمت نہ ہاری اور اگلے تین سیٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

دوسرے سیٹ میں سنر کو برتری حاصل کرنے کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی اور فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا جبکہ تیسرے اور چوتھے سیٹ میں اطالوی کھلاڑی نے اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی۔

یہ یانک سنر کے کیریئر کا دوسرا ومبلڈن اعزاز ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال پہلی بار یہ تاریخی ٹرافی جیتی تھی اور اب مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ آل انگلینڈ کلب میں اپنی حکمرانی قائم کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں