spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارتی کمپنیوں کی امریکامیں بھی ویزا جعلسازی،بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

بھارتی کمپنیوں کی جانب سے امریکامیں بھی ویزا جعل سازیاں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔

دنیا بھرمیں بھارتی کمپنیوں کے مالی اورسائبر فراڈ کا دھندا زور پکڑ گیا ہے اور یکے بعد دیگرے اسکینڈلز سامنے  آ رہے ہیں۔  ایچ ون بی ویزا فراڈ میں بھارتی کمپنیوں کے ملوث ہونے پرمودی حکومت کو امریکا میں بھی شرمندگی کاسامنا ہے۔

بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطا بق امریکا میں ایچ ون بی اور پرم ویزاپروگرامزمیں مبینہ فراڈ کی بڑی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ امریکی عہدیدارکےمطابق تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق  یہ تحقیقات امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کررہی ہے۔ جعلی ویزا درخواستوں سے غیر ملکی کارکنوں کے استحصال اور امریکی کارکنوں کو نقصان پہنچانے والی اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔

 امریکی محکمہ محنت  کےانسپکٹرجنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتوکے مطابق اسکینڈل میں ملوث کمپنیوں کو سمن جاری کرکےکئی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے۔  تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کا نام بھی  شامل ہے۔

امریکا میں ویزا فراڈ کے اسکینڈل نےعالمی سطح پربھارت کے جھوٹ، مالی بدعنوانی اور سائبر جرائم کے منظم دھندے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں