spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اے آئی اور ڈیجیٹل سروسز کا فروغ، پاکستان کی عالمی آؤٹ سورسنگ مارکیٹ میں اہم پیشرفت

پاکستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے باعث عالمی مارکیٹ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

پاکستان کا بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والی آئی ٹی برآمدی صنعتوں میں شامل ہو گیا ہے، مالی سال 26-2025 کے پہلے 11 ماہ میں ‘بی پی او’ اور کال سینٹرز کی برآمدی آمدنی 300 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران کال سینٹرز کی برآمدات 269 ملین ڈالر سے بڑھ کر 322 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

 

کال سینٹر برآمدات میں ایک سال کے دوران 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو عالمی طلب میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے

اے آئی ٹیکنالوجی نے کسٹمر سپورٹ آپریشنز کو مزید مؤثر بناکرپاکستانی سروس فراہم کنندگان عالمی سطح پر مسابقتی بن رہے ہیں

 

اے آئی پر مبنی جدید حل خودکاری، تیز رفتار صارف خدمات اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے آؤٹ سورسنگ صنعت میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں

پاکستان کے تقریباً 90 فیصد کال سینٹرز اور’ بی پی او’ کمپنیاں بیرون ملک صارفین کو خدمات فراہم کر کے زرمبادلہ کما رہی ہیں

بہتر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، پالیسی سپورٹ اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی سے’ بی پی او’ شعبہ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

بہتر ٹیکنالوجی، ہنرمند افرادی قوت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان عالمی آئی ٹی معیشت میں اپنی جگہ مستحکم کر رہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں