spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
9 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بنگلا دیشی ٹیم کا اہم کھلاڑی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز باہر

بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

لٹن داس کو ابتدا میں صرف 6 جولائی کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے سے باہر کیا گیا تھا، تاہم فٹنس بحال نہ ہونے کے باعث اب وہ پوری سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ وہ اپنی بحالی کا عمل ڈھاکا میں جاری رکھیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان نے بیان میں کہا کہ لٹن داس نے پہلے ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور وہ اب بھی میچ فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے آج فٹنس ٹیسٹ دیا، تاہم نتائج تسلی بخش نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل ون ڈے میچز کے پیش نظر یہ توقع نہیں کہ لٹن داس سیریز کے دوران مکمل فٹ ہو سکیں گے، اسی لیے انہیں باقی دونوں میچوں سے بھی باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لٹن داس کی جگہ پرویز حسین ایمن کو دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد مہمان ٹیم کو سیریز میں برابری کے لیے 9 جولائی کو ہرارے میں کھیلے جانے والا دوسرا ون ڈے لازمی جیتنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں