spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
9 July, 2026
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی محکموں میں اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ذیلی محکموں کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد کی عدم ریکوری کا انکشاف ہوا ہے، وزارت داخلہ سیکیورٹی کمپنیز سے تجدید کی فیس، پرمٹ اور اسلحہ لائسنس کی فیس بھی وصول کرنے میں ناکام رہا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ بلٹ پروف گاڑیوں کے پرمٹ کی مد میں 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کی فیس اور جرمانے وصول نہیں کیے گئے جبکہ ایسی 164 گاڑیوں کے این او سیز کی سالانہ فیس بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہوئی، 3,421 اسلحہ لائسنسوں کی 5 کروڑ 62 لاکھ روپے فیس بھی خزانے میں نہیں جمع ہوئے، ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسز کے ڈیٹا میں سنگین خامیاں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کل 25 ہزار 516 اسلحہ لائسنسوں میں سے 16 ہزار سے زائد لائسنس ممنوعہ بور کے ہیں، اور ان کے اجراء کے ڈیٹا میں شدید خامیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ حکام نے اسلحہ لائسنسوں کو مینوئل بک سے مشین ریڈ ایبل (ڈیجیٹل) نہ کرنے پر بھی سخت اعتراض اٹھایا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی خریداریوں میں 2 ارب 58 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اسی طرح محکمے کے اندرونی چیک اینڈ بیلنس کے نظام میں خرابیوں پر 41 کروڑ روپے سے زائد کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جبکہ 29 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی بھی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے،آڈٹ پیرا میں کہا گیا ہے اس اعتراض پر وزارت داخلہ نے جواب میں کہا ہے کہ یہ فیس جمع کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری میں نہیں آتا، تاہم آڈیٹر جنرل کے اس جواب کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزارت داخلہ کی ہی ذمہ داری تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو چیلنج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تیل برآمد کرنے والے اہم مرکز خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران نے کہا ہے کہ تم آؤ، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ اور یہ اعلان کیا ہے کہ تہران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ٹرمپ کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے دو ٹوک پیغام کے ساتھ امریکی دھمکی کو مسترد کردیا۔.

انہوں نے کہا کہ آؤً ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ خارگ جزیرے کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحانہ بیان بازی کبھی بھی ایرانی قوم کے وقار یا لچک کو کم نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نئے امریکی حملوں اور الزامات کے بعد شدت آگئی  ہے۔ ٹرمپ نے اپنے حملوں کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں