spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
9 July, 2026
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی محکموں میں اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ذیلی محکموں کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد کی عدم ریکوری کا انکشاف ہوا ہے، وزارت داخلہ سیکیورٹی کمپنیز سے تجدید کی فیس، پرمٹ اور اسلحہ لائسنس کی فیس بھی وصول کرنے میں ناکام رہا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ بلٹ پروف گاڑیوں کے پرمٹ کی مد میں 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کی فیس اور جرمانے وصول نہیں کیے گئے جبکہ ایسی 164 گاڑیوں کے این او سیز کی سالانہ فیس بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہوئی، 3,421 اسلحہ لائسنسوں کی 5 کروڑ 62 لاکھ روپے فیس بھی خزانے میں نہیں جمع ہوئے، ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسز کے ڈیٹا میں سنگین خامیاں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کل 25 ہزار 516 اسلحہ لائسنسوں میں سے 16 ہزار سے زائد لائسنس ممنوعہ بور کے ہیں، اور ان کے اجراء کے ڈیٹا میں شدید خامیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ حکام نے اسلحہ لائسنسوں کو مینوئل بک سے مشین ریڈ ایبل (ڈیجیٹل) نہ کرنے پر بھی سخت اعتراض اٹھایا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی خریداریوں میں 2 ارب 58 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اسی طرح محکمے کے اندرونی چیک اینڈ بیلنس کے نظام میں خرابیوں پر 41 کروڑ روپے سے زائد کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جبکہ 29 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی بھی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے،آڈٹ پیرا میں کہا گیا ہے اس اعتراض پر وزارت داخلہ نے جواب میں کہا ہے کہ یہ فیس جمع کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری میں نہیں آتا، تاہم آڈیٹر جنرل کے اس جواب کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزارت داخلہ کی ہی ذمہ داری تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کئی ممالک میں کریک ڈاؤن، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب کہ ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔

یورپ میں افغان باشندوں کی انسانی اسمگلنگ بڑے سیکیورٹی چیلنج کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

افغان جریدے ’افغان انٹرنیشنل‘ کے مطابق ترک حکام نےغیرقانونی طورپرترکیہ  سےیورپ جانےکی کوشش پر24افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔ ترکیہ کےشہر ادرنہ میں گرفتارہونےوالےافغان باشندوں میں 7خواتین اور6بچے بھی  شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سےمنتقل کرنے پر بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ترک مائیگریشن ایجنسی  کے مطابق رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 16ہزار436 افغان باشندوں کورہائشی کارڈ نہ ہونے کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2روز قبل بھی پولینڈ حکام نے بھی غیرقانونی  طورپرملک میں داخل ہونے والے15افغان باشندوں کو گرفتارکیاتھا۔

برطانوی نشریاتی ادارہ طالبان رجیم کی سخت گیرپالیسیوں اورانتقامی کارروائیوں کوافغان باشندوں کی غیرقانونی نقل مکانی کا ذمہ دار قراردےچکا ہے۔ افغان باشندوں کی حالیہ گرفتاریاں اس بات کاعکاس ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک ان کی غیرقانونی موجودگی کو مزید برداشت کرنےکیلئےتیار نہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں