spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
9 July, 2026
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی محکموں میں اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ذیلی محکموں کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد کی عدم ریکوری کا انکشاف ہوا ہے، وزارت داخلہ سیکیورٹی کمپنیز سے تجدید کی فیس، پرمٹ اور اسلحہ لائسنس کی فیس بھی وصول کرنے میں ناکام رہا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ بلٹ پروف گاڑیوں کے پرمٹ کی مد میں 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کی فیس اور جرمانے وصول نہیں کیے گئے جبکہ ایسی 164 گاڑیوں کے این او سیز کی سالانہ فیس بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہوئی، 3,421 اسلحہ لائسنسوں کی 5 کروڑ 62 لاکھ روپے فیس بھی خزانے میں نہیں جمع ہوئے، ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسز کے ڈیٹا میں سنگین خامیاں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کل 25 ہزار 516 اسلحہ لائسنسوں میں سے 16 ہزار سے زائد لائسنس ممنوعہ بور کے ہیں، اور ان کے اجراء کے ڈیٹا میں شدید خامیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ حکام نے اسلحہ لائسنسوں کو مینوئل بک سے مشین ریڈ ایبل (ڈیجیٹل) نہ کرنے پر بھی سخت اعتراض اٹھایا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کی جانے والی خریداریوں میں 2 ارب 58 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اسی طرح محکمے کے اندرونی چیک اینڈ بیلنس کے نظام میں خرابیوں پر 41 کروڑ روپے سے زائد کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جبکہ 29 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی بھی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے،آڈٹ پیرا میں کہا گیا ہے اس اعتراض پر وزارت داخلہ نے جواب میں کہا ہے کہ یہ فیس جمع کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری میں نہیں آتا، تاہم آڈیٹر جنرل کے اس جواب کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزارت داخلہ کی ہی ذمہ داری تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف سخت پالیسی کے باوجود اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دوٹوک بات کا اظہار اطالوی وزیراعظم نے نیٹو اجلاس میں کیا۔ جارجیا میلونی نے اٹلی کی سرزمین کو کسی حملے کے لیے دینے سے انکار کردیا۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ ایران سے متعلق بحران کے آغاز سے ہی اٹلی کی پالیسی واضح رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور ایران کے خلاف حملوں میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ ہم نے تنازع کے آغاز ہی سے اپنا مؤقف واضح رکھا ہے اٹلی ایران پر حملوں میں حصہ نہیں لے گا۔

خیال رہے کہ میلونی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کئی بین الاقوامی معاملات پر قریبی ہم آہنگی دیکھی جاتی ہے تاہم ایران کے معاملے پر اٹلی نے ایک مرتبہ پھر اپنی خودمختار خارجہ پالیسی کو ترجیح دی۔

اس سے قبل مارچ میں بھی اٹلی نے امریکا کو مشرق وسطیٰ جانے والے فوجی طیاروں کے لیے سسلی میں واقع سیگونیلا ایئر بیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اس فیصلے کو بھی اٹلی کی اسی پالیسی کا تسلسل قرار دیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں