spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: 

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر کل (یکم جولائی) سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 پہلے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، جس کے بعد صدرِ مملکت نے فنانس بل پر دستخط کیے۔

صدارتی منظوری کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھجوایا گیا تھا۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 2026-27 قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں