برطانوی تحقیقی و اسٹریٹجک کمیونیکیشن ادارے پاکستان پلے بک نے معرکۂ حق سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ معرکہ حق میں پاکستان کو عسکری اور سفارتی برتری حاصل رہی۔
رپورٹ کے مطابق متعدد بھارتی جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل ہیں، تباہ ہوئے جبکہ امریکی اور فرانسیسی انٹیلیجنس حکام، بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دفاعی اتاشی بھی بھارت کو ہونے والے نقصانات کا اعتراف کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کے باعث بھارتی حملے اپنے اہداف حاصل نہ کر سکے، مضبوط فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے ڈرونز کو غیر مؤثر بنایا اور سیٹلائٹ شواہد کے مطابق پاکستان کے کسی جنگی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معرکۂ حق کے بعد پاکستان نے امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید مضبوط کیے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے واضح عسکری برتری حاصل کی، جبکہ بھارت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
مزید کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد یورپی یونین سمیت مختلف عالمی اداروں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوئے، عالمی سطح پر اس کی سفارتی ساکھ میں اضافہ ہوا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جدید جنگوں میں کامیابی صرف دفاعی اخراجات سے نہیں بلکہ مؤثر قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط حکمتِ عملی سے حاصل ہوتی ہے۔


