نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر باب بلیئر اپنی 94ویں سالگرہ کے روز انتقال کر گئے۔
وہ نہ صرف اپنی تیز رفتار بولنگ بلکہ کرکٹ تاریخ کی ایک انتہائی جذباتی اور بہادرانہ اننگز کے باعث بھی ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
باب بلیئر نے 1953 سے 1964 کے درمیان نیوزی لینڈ کی جانب سے 19 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 43 وکٹیں حاصل کیں تاہم دسمبر 1953 میں جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں دکھائی گئی غیر معمولی ہمت ان کی پہچان بنی۔
اس میچ کے دوسرے روز کی صبح کیوی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں تانگی وائی ریل حادثے کی خبر ملی جس میں 151 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بلیئر کی منگیتر نیریسا لوو بھی شامل تھیں۔
زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ کرنے والے برٹ اسٹکلف کے ساتھ بلیئر نے آخری وکٹ کی شراکت میں 33 رنز جوڑے جسے کرکٹ
بعد ازاں ان کی یاد اور تانگی وائی حادثے کی مناسبت سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے فاتح کو ’تانگی وائی شیلڈ‘ دی جانے لگی۔
کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شمار کیا جاتا ہے۔


