spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران میں 3 ہزار سے زائد شہری غداری کے جرم میں گرفتار

ایران نے حالیہ مہینوں میں 3,000 سے زیادہ شہریوں کو “دشمن” کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تہران کے نیم سرکاری نیوز نیٹ ورک (ایس این این) کو بتایا کہ ایران نے 3,292 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ 684 افراد نے اسرائیل کے لیے “آپریشنل کارروائیاں” کیں۔مزید 1,258 ملزمان پر ریاست کے خلاف سیاسی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے اور 1,061 پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔  ترجمان نے نوٹ کیا کہ سینکڑوں مشتبہ غداروں کے اثاثے پہلے ہی ریاست ضبط کر چکی ہے۔

گزشتہ ہفتے عدلیہ نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا کہ اس نے صرف اصفہان صوبے میں 100 “غداروں” کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں