spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسلام آباد معاہدے کے بعد امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں شروع ہورہا ہے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد کے لیے امریکا اور ایران کے نمائندہ وفود برگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے جبکہ اس موقع پر ثالثی کے کردار میں پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان مذاکرات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون سے اعلیٰ سطحی مندوبین شرکت کریں گے اور یہ بات چیت کس نوعیت کی ہوگی۔

سوئس حکومت نے اس ملاقات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں جبکہ پہلے جاری ہونے والے اشاروں میں دیگر ممالک کی شرکت سے متعلق معلومات کو بھی بعد میں حذف کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں