spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران امریکا معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل؛ میزبانی پاکستان کرے گا

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پہلے یہ دستخطی تقریب جنیوا میں منعقد ہونا تھی تاہم اب اسے 19 جون کو سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقے برجن اسٹاک ریزورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق مقام کی تبدیلی کی وجہ سیکیورٹی اور رسائی کے بہتر انتظامات ہیں کیونکہ برجن اسٹاک ریزورٹ اپنی جغرافیائی ساخت اور محدود رسائی کے باعث زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تاریخی امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا جس کے لیے وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزرا بھی وفد میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو سوئٹزرلینڈ میں مذاکراتی عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تقریب میں شرکت کا عندیہ دیا ہے اور ممکن ہے وہ بھی دستخطی تقریب میں شریک ہوں۔

ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ بہت جلد اس پورے معاہدے کی تمام تفصیلات دنیا کے سامنے لے آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں