گلگت: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پولنگ 2 اگست سے شروع ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق 6 جون کو نوٹس جاری کیا جائے گا جبکہ 9 جون سے 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات الیکشن ایکٹ 2014 کے تحت منعقد ہوں گے، جن میں میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیاں، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیاں شامل ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں آخری بار بلدیاتی انتخابات 2004 میں ہوئے تھے۔


