spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستانی ویمنز اسٹارز کی آئی سی سی رینکنگ میں دھماکے دار انٹری

پاکستان ویمنز قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹ لیں جہاں قومی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں بڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی۔

بیٹنگ رینکنگ میں وہ چار درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ بولنگ میں بھی بہتری کے بعد 29ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں فاطمہ ثنا چھٹے نمبر پر برقرار ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ پوائنٹس بھی حاصل کیے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز میں پلیئر آف دی سیریز قرار پانے والی عائشہ ظفر نے رینکنگ میں حیران کن چھلانگ لگائی۔ ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں انہوں نے 190 درجے ترقی حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

دوسری جانب سعدیہ اقبال بدستور ٹی20 بولنگ رینکنگ میں دنیا کی نمبر ون بولر برقرار ہیں جو پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ایک بڑا اعزاز سمجھا جارہا ہے۔

عالمی رینکنگ میں دیگر کھلاڑیوں میں بروک ہالیڈے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 15 میں شامل ہوگئی ہیں جبکہ لورین بیل ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 20 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

اسی طرح ایما لیمب نے ون ڈے بولنگ رینکنگ میں 16 درجے ترقی حاصل کرکے نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں