spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر لاپتہ ہوگئے

گوادر یونیورسٹی کے عملے کے 4 افراد لاپتہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت 4 افراد لاپتہ ہیں جن میں لیکچرار اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

وی سی کی سرگاری گاڑی منگچراورکھڈکوچہ کی سرحد پر کنڈعمرانی میں بدرنگ کے مقام پر روکی گئی، لاپتہ ہونے والے تمام افراد کی تلاش جاری ہے۔

خاندانی ذرائع ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور ڈاکٹر سید منظور احمد گزشتہ روز گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے، دونوں اعلیٰ عہدیدار سرکاری گاڑی میں کوئٹہ جارہے تھے۔ ممکنہ طور پر دونوں سرکاری گاڑی سمیت مستونگ میں اغوا ہوئے ہیں۔

ڈی سی مستونگ بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی فیملیز سے رابطے میں ہیں، بتایا جارہا ہے دونوں افسران کا مستونگ کے آس پاس پہنچنے کے بعد رابطہ منقطع ہوا۔ ہماری پوری کوشش ہے دونوں افسران کا پتہ لگایا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں