spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آ باد:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورہءِ گلگت بلتستان کے دوران وزیرِ اعظم کی گورنر محمد سید مہدی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد سے ملاقات ہوگی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا جائے گا۔

اس دورے میں وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود ہوں گے۔

یہ اعلیٰ سطحی وفد مختلف ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا جائزہ بھی لے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ماضی میں بھی کئی اہم دورے کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا یہ دورہ گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنانے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں