spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اردو تلفظ میں مشکل؛ کبریٰ خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ چند اردو الفاظ کے تلفظ میں پیش آنے والی مشکل کا ذکر کرتی نظر آرہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو ایک نجی ٹی وی پروگرام کے انٹرویو کا کلپ ہے جہاں کبریٰ خان میزبان کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔ دورانِ گفتگو ان سے ایسے اردو الفاظ کے بارے میں سوال کیا گیا جن کے ادا کرنے میں انہیں دشواری پیش آتی ہے۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ خاص طور پر “تبلیغی” جیسے الفاظ بولنے میں مشکل محسوس ہوتی ہے، میں اس لفظ کو الگ سے تو درست ادا کر لیتی ہوں تاہم جملے میں استعمال کرتے وقت اکثر غلطی ہوجاتی ہے۔

اداکارہ کی پرورش برطانیہ میں ہوئی جس کے باعث ان کا اردو لہجہ شروع میں مختلف رہا تاہم پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد ان کی اردو میں واضح بہتری آئی ہے۔

ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد نے ان کی سادگی اور معصومیت کو سراہا جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدا میں رومن اردو استعمال کی اور بعد میں باقاعدہ اردو سیکھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں