اسکردو ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے باعث مرکزی رن وے 14L/32R کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق رن وے روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 4 بجے تک دستیاب نہیں ہوگا جبکہ یہ بندش 28 جون تک برقرار رہے گی۔
ترجمان کے مطابق مرمتی کام میں رن وے سیل کوٹنگ، دراڑوں کی مرمت اور مارکنگ کی دوبارہ پینٹنگ شامل ہے۔
پی اے اے کے مطابق ہنگامی صورتحال میں رن وے کو کم از کم ایک گھنٹہ قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے کھولا جا سکتا ہے۔


