اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد سمیت راولپنڈی، پشاور اور سوات میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 اور اس کی گہرائی تقریباً 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔


