پاکستان کے معروف اداکار نیئر اعجاز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک نئی ڈانس ویڈیو ہے۔
اداکار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک پر خاصے سرگرم رہتے ہیں اور اکثر ڈانس اور لپ سنگ ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں۔
حال ہی میں نیئر اعجاز ایک عالمی شہرت یافتہ گانے کی دھن پر پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں انہوں نے ردھم کے مطابق ہلکے پھلکے اسٹیپس، ہاتھوں کے تاثرات اور منفرد انداز اپنایا۔
تاہم ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا ہے۔ کچھ افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر اور باوقار اداکار ہونے کے ناطے انہیں اس طرح کی ویڈیوز سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایسی سرگرمیاں ان کی شخصیت سے مطابقت نہیں رکھتیں جبکہ دوسرے نے مشورہ دیا کہ اپنی متاثر کن آواز کے ساتھ کہانیاں سنائیں جسے زیادہ سراہا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب بعض مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو اپنی مرضی کے مطابق اظہار کا حق حاصل ہے اور انہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
یوں نیئر اعجاز کی یہ ویڈیو جہاں تنقید کی زد میں ہے وہیں ان کے حامی اسے ان کی تخلیقی آزادی اور تفریحی انداز کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔


