اسلام آباد: معرکہ حق کے دوران پاک فوج اور پاکستان کے غیور عوام کے درمیان ناقابل تسخیر اتحاد دیکھنے میں آیا، جہاں عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اس موقع پر پاکستانی عوام نے دشمن کے ہر گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھوٹ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔
ملک بھر میں عوام نے ایک بار پھر اپنی افواج کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا عملی ثبوت پیش کیا اور یہ واضح کر دیا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں پوری قوم متحد ہے۔ بنیان المرصوص کی مانند عوام اور افواج پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔
جھوٹی خبروں اور افواہوں کے اس دور میں عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنی فوج کے مستند بیانیے پر بھروسہ کیا۔ معرکہ حق نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ جب قوم اور فوج ایک صف میں کھڑی ہوں تو کامیابی ہمیشہ ان کے قدم چومتی ہے۔


