spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم؛ پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی میں توسیع کے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید بات چیت کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی ثالتی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر کا اعلان کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتکاری کی راہ ہموار ہوئی، توقع ہے پاکستان کی کاوشوں جامع اور پائیدار حل کے لیے سازگار ماحول تشکیل پائے گا۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم ہے، اس سے سفارت کاری اور اعتماد سازی کو موقع ملے گا، تمام فریق جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں، فریقین پائیدار تصفیے کے لیے تعمیری مذاکرات کی راہ اپنائیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں