spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مودی سرکار میں جعلی ویزا مافیا کاراج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا

مودی سرکار میں جعلی ویزا مافیا کے راج سے بھارتی نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک مجرمانہ نیٹ ورکس اور شرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتیوں کونکالنےپرمجبورہوگئے۔

بھارت کے اپنے جریدے ’’دی نیو انڈین ایکسپریس‘‘ نے کینیڈا میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کو بےنقاب کردیا۔

بھارتی جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق کینیڈا میں قانون کی تبدیلی کے بعد 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کاامکان ہے کینیڈین محکمہ امیگریشن  نے 9 ہزاربھارتیوں سمیت مجموعی طورپر 30 ہزارافرادکو اسائلم کے لیے نااہل قراردیا ہے۔

بھارتی جریدے میں بتایا گیا کہ کینیڈین محکمہ امیگریشن نے متعلقہ افرادمیں سےکچھ کوفوری ملک چھوڑنےکی ہدایت بھی کردی کینیڈا میں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگربھارتی شہری بھی اس   نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں بھارتی شہریوں کا بیرونِ ملک روزگار اور اسائلم  کے لیے دھکے کھانا مودی سرکار کےنام نہاد شائننگ انڈیا کےدعوؤں کی عملاً نفی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں