امریکا کی جانب سے ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے پر چین کا ردعمل آ گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی جہاز کو قبضے میں لینے پر تشویش ہے، فریقین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موجودہ کشیدگی یا کسی بھی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی موجودہ صورتحال نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، چین بات چیت میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


