spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 اسحاق ڈار نے رابطے میں خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحق ڈار نے کہا کہ  موجودہ مسائل کے حل کے لیے مسلسل بات چیت اور رابطہ ناگزیر ہے۔

رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان آج ٹیلی فونک رابطے پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کی قیادت خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے میں رہے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں