spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
17 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کا ایک ماہ سے زائد عرصے کی بندش کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان

ایران امریکا جنگ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آگئی،ایران نے ایک ماہ سے زائد عرصے کی بندش کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیاگیا ہے،لبنان میں جنگ بندی کی مناسبت سے آبنائے ہرمز مکمل کھولی جا رہی ہے۔

abbas araghchi

جنگ بندی معاہدے کی بقیہ مدت تک آبنائے ہرمز مکمل کھول دی گئی ہے،تجارتی جہازوں کو ایران کے مقرر کردہ راستوں کو اختیار کرنا ہوگا۔

تیل کی قیمتوں میں کمی 

دوسری جانب ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی ،برینٹ کروڈ کی قیمت 8 فیصد کم ہو کر 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں