spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی اعلیٰ سطحی عسکری ملاقاتیں جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز میں آمد کے موقع پر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غلام علی راشد عبداللہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملاقاتوں کا مقصد خطے میں سیکیورٹی صورتحال، سرحدی تعاون اور دفاعی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر غور کرنا تھا۔

ایرانی میڈیا نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں